ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جنوبی کینرا میں موسلا دھار بارش کا قہر - نقصانات کا اندازہ 5 کروڑ روپے

منگلورو : جنوبی کینرا میں موسلا دھار بارش کا قہر - نقصانات کا اندازہ 5 کروڑ روپے

Sat, 02 Jul 2022 21:11:24    S.O. News Service

منگلورو 2 / جولائی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا ضلع میں پچھلے دو چار دن سے ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق 5 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ۔ 

سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق ڈسٹیاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی ابھی نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے اور گمان ہے کہ نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں جس کے تعلق سے جلد ہی حقیقی اعداد و شمار سامنے آئیں گے ۔  

بتایا جاتا ہے کہ بیکمپاڈی کے نشیبی  صنعتی علاقہ  میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے  جہاں کار خانوں اور صنعتوں مراکز میں برسات کا پانی گھسنے سے مشینیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔ زیادہ تر نقصانات منگلورو شہر اور مضافات میں دیکھنے کو ملے ہیں ۔ ضلعی سطح  پر 77 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 11 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ۔ منگلورو شہری حدود میں 7  مکانات پوری طرح تباہ ہوئے ہیں جبکہ 42 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ الال میں 22 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کے علاوہ  3 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ۔ اس کے علاوہ 38 الیکٹرک کھمبے ،3 ٹرانسفارمرس ، الیکٹرک وائرس ، کچی سڑکیں وغیرہ تباہ ہوئی ہیں ۔


Share: